Tue Oct 13, 2026

ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے

روزانہ کی خبریں

صیہونی حکومت کا فلسطینی اسکولوں پر کنٹرول سخت کرنے کا منصوبہ، بل متعارف

تل ابیب: صیہونی حکومت نے فلسطینی اسکولوں پر کنٹرول سخت کرنے کے لیے بل متعارف کرادئے۔ اسرائیلی کنیسٹ نے دو بل متعارف کرائے ہیں جس کے تحت 1948 میں قبضہ کئےگئے علاقوں میں فلسطینی تعلیمی مراکز اور عملہ نام نہاد سیکورٹیز اور انٹیلی جنس کی کڑی نگرانی میں آجائیں گے۔ ان میں سے ایک بل کے تحت اسرائیلی وزارت تعلیم کو مجوزہ اساتذہ کے پس منظر کی سیکیورٹی چیک کرنے کی ضرورت ہوگی۔ بل منظور ہوگیا تو حکومتی کمیٹی کو دہشت گرد تنظیم سے تعلق یا مسلح جدوجہد کی حمایت پر کسی بھی استاد کی تقرری منسوخ کرنے یا عملے کے کسی رکن کو برطرف کرنے کا اختیار مل جائے گا۔ بل کے تحت اساتذہ کو ثابت کرنا ہوگا کہ اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دوسرے بل کے تحت تدریسی لائسنس کے حصول کو زیادہ مشکل بنایا گیا ہے۔ اسکولوں کا لائسنس اس بات پر منحصر ہوگا کہ آیا مذکورہ اسکول اسرائیلی تعیلمی نظام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular