Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

ہندوستان میں مسلم دشمنی کا بدترین واقعہ، چلتی ٹرین میں 3 مسلمان قتل

ممبئی: ہندوستان میں مسلم دشمنی کا بدترین واقعہ پیش آیا ہے۔ مہاراشٹر میں پولیس اہلکار نے چلتی ٹرین میں تین باریش مسلمانوں کو گولیاں مارکر قتل کردیا۔ ہندوستان میں درندگی کا یہ واقعہ مہاراشٹر کے پالگھر ریلوے اسٹیشن کے قریب جے پور ایکسپریس میں پیش آیا۔ ریلوے پروٹیکشن فورس کے اہلکار چیتن شرما نے پہلے کوچ نمبر پانچ میں سینئر افسر ٹیکارام مینا کو گولی مار کر ہلاک کیا۔ پھراسی ڈبے میں مسافر عبدالقادر کو گولی ماردی۔ قاتل پھر پینٹری کار میں پہنچا اور یہاں محمد حسین نامی مسافر جبکہ دو کوچز کے بعد اصغر عباس شیخ نامی تیسرے مسلمان مسافر کو قتل کردیا۔ چیتن شرما نے اصغر کی لاش پر کھڑے ہوکر اپنی ویڈیو بنوائی اور مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں رہنا ہے تو یوگی اور مودی کو ووٹ دینا ہوگا۔ مسلح قاتل مختلف کوچز میں گھومتا رہا اور چن چن کر باریش مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔ اس نے کسی ہندو کو ہاتھ بھی نہ لگایا۔

مزید پڑھیے

Most Popular