
جنیوا : اقوام متحدہ کی دو خصوصی نمائندوں نےکہا ہےکہ فلسطینی خواتین اور بچیوں پر مظالم پر دنیا کا سکوت اس المیے کی سنگینی کو مزید بڑھا رہا ہے۔
خواتین پر تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ ریم السلام نے کہا ہے کہ
ہزاروں فلسطینی خواتین اور بچیوں کے خلاف جاری قتلِ عام اور ان کا ناقابلِ بیان دکھ اس بات کا ثبوت ہیں کہ دنیا کو ان کی کوئی پروا نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بربریت کی وسعت اتنی زیادہ ہےکہ موجودہ قانونی اور اخلاقی اصطلاحات بھی اسکی ہولناکی کو بیان نہیں کرسکتیں۔
ادھر انسانی حقوق کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے کہا کہ غزہ کی صورتحال اقوام متحدہ کی نااہلی اوراخلاقی ناکامی کوبے نقاب کررہی ہے۔ انہوں نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک کا احتساب کریں اور نسل کشی روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔


































