Wed Oct 21, 2026

فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

روزانہ کی خبریں

مغرب ایران کو جوہری ایندھن کی پیداوار سے روکنا چاہتا ہے، محمد اسلامی

تہران: ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ مغرب نے ہمیشہ اسلامی جمہوریہ کو سائنسی عروج پر پہنچنے سے روکنے کی کوشش کی اور اس نے ایٹمی ایندھن پیدا کرنے والے ملک میں تبدیل ہونے سے روکنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔
تعلیمی شعبے کے ڈائریکٹرز سے خطاب میں محمد اسلامی نے کہا کہ ہر ایک کو معلوم ہونا چاہیے کہ جوہری ایندھن کا سائیکل ایک طاقت پیدا کرنے والا ہےاور اس کا بم بنانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔وہ ایران کے خلاف جھوٹے الزامات لگاتے ہیں اور غلط طور پر ہم پر جوہری بم بنانے کی کوششوں کا الزام لگاتے ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ہم جوہری ٹیکنالوجی حاصل کریں۔انہوں نےکہا کہ حالیہ برسوں میں بھاری پانی کی پیداوار کی شدید مخالفت کے باوجود، ہم ایٹمی صنعت اور مالیکیولر سیکٹر دونوں میں اپنی متعلقہ مہارت کو بڑھانے میں کامیاب رہے ہیں۔ نیوکلیئر ٹیکنالوجی ایک منافع بخش کاروبار ہے اور اسے مختلف شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کو ملک کی طاقت کو ترقی دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular