
تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ نے نے کورونا کے خلاف جنگ کو ایران کی فوری اور اولین ترجیح قرار دیا ہے، ٹی وی پر عوام سے خطاب میں ولی امر مسلمین نے کورونا کی بدلتی شکلوں کے مقابلے میں نئے اور مضبوط دفاعی طریقہ کار اپنانے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے حکومت اور بیمہ کمپنیوں کو ہدایت کی کہ کورونا وائرس کے مریضوں کا پتہ لگانے اور ٹیسٹ کی سہولتیں عام اور مفت فراہم کرنے میں مدد کریں، ملکی اور غیر ملکی ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے اور ایک ایک فرد تک پہنچانے کے لیے دگنی کوشش کریں، خوشی کی بات یہ ہے کہ ملکی ویکسین کی تیاری کے ساتھ ساتھ غیرملکی ویکسین کی درآمدات کا راستہ بھی ہموار ہوگیا ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا پروٹوکول پر پوری طرح عملدرآمد کریں اور اپنی نیز دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے سے گریز کریں۔


































