Wed Oct 21, 2026

فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

روزانہ کی خبریں

عالم اسلام کا اتحاد ناگزیر ہے، تفرقہ پیدا کرنے والا دشمن کے راستے پر چل رہا ہے، ایرانی صدر کا وحدت اسلامی کانفرنس سے خطاب

تہران میں 36 ویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر آیت ابراہیم رئیسی نے کہا کہ آج مسلمانوں میں بہت سے مشترکات پائے جاتے ہیں، یہ مشترکات دین کے نام سے موسوم ایک عظیم اور تہذیبی طاقت پیدا کرسکتے ہیں اور آج کی دنیا کی تمام تہذیبوں کے سامنے سر اٹھا کر اعلان کرسکتے ہیں کہ ان کے پاس معاصر انسان کے طرز زندگی کے لئے ایک ماڈل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے رہبر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اس حکمت عملی پر ہمیشہ تاکید کرتے ہیں کہ آج عالم اسلام کا اتحاد ایک ناگزیر ضرورت ہے۔ اس نگاہ کا نصب العین یہ ہے کہ جو کوئی بھی قلم، بیان، عمل اور ترک عمل کے ذریعے اتحاد و وحدت کے راستے پر عمل کرے اس نے مدد کی ہے جبکہ جو تفرقہ پیدا کرے تو وہ بلاشبہ دشمن کی حکمت عملی کے راستے پر چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج علما کی اہم ذمہ داری یہ ہے کہ بصیرت و معرفت کو پھیلائیں۔ آج ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اسلام کے مقام و عظمت اور دشمن کی ناتوانی کے متعلق آگاہی و شعور پھیلائیں۔
ایرانی صدر نےکہا ہے کہ فلسطین کی نجات کی واحد راہ استقامت ہے۔ اس وقت عالم اسلام اپنی بے پناہ طاقت و قوت کے بدولت دشمنوں کا بھرپور مقابلہ کرسکتا ہے فلسطین اور بیت المقدس کو عالم اسلام کا سب سے بڑا اور اہم مسئلہ قرار دیا۔ انہوں نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے لئے بعض مسلم ملکوں کے اقدام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتوں کے درمیان رابطہ قوموں کے درمیان رابطے سے بالکل الگ ہے اور علاقے کی کوئی بھی قوم غاصب صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کے حق میں نہیں ہو سکتی۔ صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل دیگر ملکوں پر اپنے ارادے مسلط کرنے، ہتھاروں کی منڈیوں کو رونق بخشنے، دیگر ملکوں کے مفادات پر ڈاکہ ڈالنے اور فلسطین اور بیت المقدس کے مسئلے کو کنارے لگانے کی کوشش کرتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ظلم، دہشت گردی اور تکفیری عزائم کے بالکل خلاف ہے اور امریکہ بھی کہتا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ہے مگر کون ہے اس دنیا میں جو اس بات کو نہیں جانتا کہ دہشت گردی کے خلاف اہم ترین ہیرو کی حیثیت سے ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید ابو مہدی المہندس کے نام ہی تسلیم کئے جاتے ہیں جنھوں نے علاقے کو داعش دہشت گرد گروہ کے وجود سے پاک کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular