Tue Oct 13, 2026

سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

امریکا نے یوکرین میں اپنی افواج کی تعیناتی کو مسترد کردیا

واشنگٹن : امریکا نے سیکورٹی ضمانت کے طور پر اپنی زمینی افواج کی یوکرین میں تعیناتی کو مسترد کردیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ سکیورٹی ضمانت کے طور پر یوکرین کو فضائی مدد کی فراہمی زیر غور ہے۔ امریکا رابطہ کاری میں مدد اور یورپی اتحادیوں کو سیکورٹی کی ضمانت کے دیگر ذرائع فراہم کرسکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی قومی سلامتی ٹیم کو حفاظتی ضمانتوں کے ذریعے دیرپا امن کے لیے قابل قبول فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لیویٹ نے کہا کہ صدر سمجھتے ہیں کہ سلامتی کی ضمانتیں دیرپا امن کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ لیویٹ نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے یورپی اتحادیوں کے ساتھ ہم آہنگی اور یوکرین اور روس کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا حکم دیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular