
عمان : اردن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بیت المقدس میں اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کا مطالبہ کردیا ہے۔اردن نے اقوام متحدہ سے مسجد اقصیٰ پر کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے سوشل میڈیا سائیڈ ایکس پر ایک پوسٹ میں، اردنی وزیر خارجہ ایمن صفادی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو مقدس مقامات کی خلاف ورزی سے روکنے کے لیے "فوری موثر کارروائی” کرے۔ صفادی نے کہا کہ مسجد کی شناخت کو تبدیل کرنے کے اسرائیلی منصوبوں کو "نفرت پر مبنی نظریہ” نے ہوا دی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ "اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے”۔اقوام متحدہ معاملے کی حساسیت کو سمجھے اور فوری کارروائی کرے۔ فلسطینی اتھارٹی اور حماس نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے انتہائی دائیں بازو کے وزیر اتمار بن گوور کی مسجد اقصیٰ کے احاطے میں دراندازی کے لیے فنڈز مختص کرنے کی مذمت کی ہے۔ انڈونیشیا نے بھی انتہا پسند اسرائیلی وزیر بین گوور کے بیان کی مذمت کی ہے.


































