
نیویارک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کیجانب سے یوکرین کے چار علاقوں کے الحاق کو مسترد کر دیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکا نے یوکرین کے چار علاقوں کے روس سے الحاق کیخلاف مذمتی قرار داد پیش کی جس کے حق میں 143 رکن ممالک نے ووٹ دیا۔ امریکا کی کوششوں کے باوجود پاکستان۔ بھارت اور چین سمیت 35 ممالک نے ووٹنگ میں حصّہ نہیں لیا۔ جبکہ روس ۔ بیلاروس۔ شمالی کوریا۔ شام اور نکاراگوا نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ قرارداد میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ روس کی جانب سے سرحدوں میں تبدیلی کو تسلیم نہ کریں اور ماسکو سے فوری اور غیر مشروط طور پرفیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا کبھی بھی جعلی ریفرینڈم کو تسلیم نہیں کرے گا۔


































