Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

اقوام متحدہ کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے، طالبان

کابل: افغان طالبان نے لڑکیوں پر پابندی سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ قرار دیکر مسترد کردی۔ طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹس غیر حقیقی اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔افغانستان میں کچھ مسائل ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس ان کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہیں۔انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ افغانستان میں خواتین کے خلاف انفرادی واقعات رونما ہوتے ہیں۔ لیکن وہ حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس طالبان کے لڑکیوں کو مارنے کے ثبوت ہیں تو پیش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کا معاملہ اندرونی معاملہ ہے جس میں بیرونی لوگوں کو مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت نے حالیہ مہینوں میں افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں پر پابندیاں سخت کر دی ہیں۔ خاص طور پر ان کی تعلیم اور دیگر ملازمتوں کے سلسلے میں پابندیاں بڑھ رہی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular