
انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی میں حالیہ اضافے کے ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم ہیں۔ طیب اردوان نے کہا کہ مغربی ممالک کا اسرائیلی حملے کو بھول کر صرف ایرانی حملے کی مذمت کرنا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرکے اسرائیل نے عالمی قانون اور ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کی، اسرائیل کی جارحیت پر خاموش رہنے والے ایرانی حملے کی مذمت میں آگے آگے ہیں۔ طیب اردوان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی میں حالیہ اضافے کے ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم ہیں۔


































