طالبان حکومت کو فوری تسلیم نہیں کرسکتے، قطر

  Click to listen highlighted text! دوحہ: قطر کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے فوری طور پر طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان اپنے مثبت بیانات اور وعدوں پر عمل کریں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے افغانستان میں طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد پہلی بار ملک کا دورہ کیا۔ یہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار کا طالبان حکومت میں پہلا دورہ ہے قطر کے نائب وزیراعظم نے اپنے دورے میں طالبان وزیرِ اعظم ملّا محمد حسن اخوند سمیت اہم حکومتی عہدیداروں کے علاوہ سابق صدر حامد کرزئی اور قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی اور نئی حکومت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

دوحہ: قطر کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے فوری طور پر طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان اپنے مثبت بیانات اور وعدوں پر عمل کریں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے افغانستان میں طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد پہلی بار ملک کا دورہ کیا۔ یہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار کا طالبان حکومت میں پہلا دورہ ہے قطر کے نائب وزیراعظم نے اپنے دورے میں طالبان وزیرِ اعظم ملّا محمد حسن اخوند سمیت اہم حکومتی عہدیداروں کے علاوہ سابق صدر حامد کرزئی اور قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی اور نئی حکومت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔