Wed Oct 21, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

ایٹمی معاہدے کی کامیابی یا ناکامی کا دارومدار امریکا پر ہے، روس

ویانا : بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل نمائندے میخائل الیانوف کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ویانا مذاکرات کی قسمت کا انحصار مکمل طور پر واشنگٹن کی سنجیدگی پر ہے۔ معاہدے کی قسمت کی گیند اب امریکی کورٹ میں ہے۔ اس مرحلے پر مذاکرات کی تکمیل، چاہے کامیاب ہو یا ناکام، تقریباً مکمل طور پر امریکا اور اس کی بات چیت اور قابل قبول سمجھوتہ کرنے کی تیاری پر منحصر ہے۔ روسی سفارت کار کے مطابق واشنگٹن نے 8 نومبر کو ہونے والے کانگریس کے انتخابات کی وجہ سے مذاکراتی عمل کو معطل کر دیا۔ مذاکرات کا آخری دور منفی طور پرختم نہیں ہوا بلکہ اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ نومبر کے آخر میں امریکی انتخابات کے بعد مذاکرات مکمل ہو جائیں گے۔ روسی سفارت کار کا یہ بھی ماننا ہے کہ فریقین کے درمیان بہت ہی کم وقت میں ایک معاہدہ طے پا سکتا ہے کیونکہ صرف چند مسائل رہ گئے ہیں اور انہیں صرف سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular