
ابوجا: نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم الزکزاکی نے کہاہےکہ سعودی عرب نے امریکا اور برطانیہ کے حکم پر نائجیریا کے علاقے زاریا میں قتل عام کرایا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب اس قتل عام کا اصل سبب نہیں تھا تاہم اس نے امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے کارروائی کی اور واشنگٹن اور لندن کے احکامات پر عمل کیا۔ امریکا اور برطانیہ اس منصوبے کی قیمت ادا کرنے کو تیار نہیں تھے اور اسی لیے سعودی عرب کو منصوبے پرعمل درآمد کرنے پر مجبور کیا۔ شیخ زکزاکی نے کہاکہ سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک بار دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب نے افصریقا میں حزب اللہ جیسی تحریک کو دبایا اور تحریک کے سربراہ کی حیثیت سے انہیں ایران جیسی ایک اور اسلامی حکومت قائم کرنے سے روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وہاں سعودی فوج کا ایک بھی شخص نہیں دیکھا لیکن یہ نائجیرین فوج تھی جس نے یہ قتل عام کیا اور اس کا مطلب ہے کہ سعودی حکومت نے اس کی قیمت ادا کی۔


































