
جدہ : سعودی حکومت نے جدہ میں پرانے محلوں کو مسمار کرکے دس لاکھ سے زائد افراد کو اجاڑ دیا جس میں مقامی اور غیرمقامی دونوں افراد شامل ہیں قدیم علاقوں کو مسمار کرکے بلند و بالا عمارتیں اور تفریحی مقامات بنائے جائیں گے اس بات کا انکشاف انسانی حقوق کی خود مختار تنظیم نے کیا ہے تنظیم کا کہنا ہے کہ دس لاکھ سے زائد افراد جبری نقل مکانی کا شکار ہو چکے ہیں اور انہیں مناسب معاوضہ نہیں ملا ہے ڈیموکریسی فار عرب ورلڈ ناؤ کے مطابق اکتوبر 2021 میں انہدام کا عمل آہستہ آہستہ شروع ہوا، لیکن دسمبر تک سعودی حکام نے متعدد محلوں کے بڑے حصوں کو مسمار کرنا شروع کر دیا، بغیر وارننگ, پیشگی مشاورت یا کافی معاوضے کے بغیر رہائشیوں کو زبردستی بے گھر کرنا شروع کر دیا۔ اب تک 4ہزار کلومیٹر پر 16 سے 20 بستیاں مسمار کی جاچکی ہیں.


































