
بیروت : اسرائیل کی شمالی بستیوں کے صیہونی آبادکاروں نے حزب اللہ کی موجودگی میں واپس جانے سے انکار کردیا۔ اسرائیلی میڈیا اور سابق سکیورٹی وزیر ایویگڈور لائبرمین دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ شمالی علاقوں میں حالات ناقابل برداشت ہیں اور جب تک حزب اللہ موجود ہے وہاں آباد کار واپس نہیں جائیں گے۔ لائبرمین نے کہا کہ شمال میں میتولہ سمیت کسی بھی بستی میں واپس جانا ممکن نہیں ہے۔ لائبرمین نے تسلیم کیا کہ اسرائیلی آباد کار مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع بستیوں میں واپس نہیں جائیں گے۔ اُنہوں نے اس بات پر زوردیا کہ اسرائیل کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ جنگ ختم کرنے سے پہلے حزب اللہ کو دریائے لیطانی سے آگے لے جایا جائے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 پر عملدرآمد پر زور دیا اور کہا کہ جب تک حزب اللہ سرحد کے قریب موجود ہے۔ کوئی متبادل نہیں ہے۔


































