Tue Oct 13, 2026

امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں

روزانہ کی خبریں

کانگو میں اقوام متحدہ مشن کیخلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا، 48 افراد ہلاک، 75 زخمی

گوما: افریقی ملک ڈی آر کانگو میں اقوام متحدہ مشن کیخلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا۔ فائرنگ سے 48 افراد ہلاک۔ 75 زخمی ہوگئے۔
کانگو کے دارالحکومت گوما میں فوجیوں نے مذہبی فرقے کو اقوام متحدہ کے امن دستوں کے خلاف مظاہرہ کرنے سے روک دیا۔ فوجی مظاہرین کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ریڈیو اسٹیشن اور عبادت گاہ میں گھس گئے۔ اس موقع پر مسلح جھڑپوں میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ ابتدائی طور پر دس ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی تاہم اب سرکاری طور پر بتایا گیا ہے کہ
جھڑپوں میں 48 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوگئے۔ فوجیوں نے بہت سے تیزدھار ہتھیاروں کو قبضے میں لیا اور 168 افراد کو گرفتار کیا، جن میں عیسائی دشمن فرقے کے رہنما بھی شامل ہیں ۔ ہیومن رائٹس واچ نے ایک بیان میں کہاکہ کانگو کی سیکورٹی فورسز نے درجنوں مظاہرین کو گولی مار کر ہلاک اور سینکڑوں کو زخمی کر دیا۔ تنظیم نے کہا کہ غیر قانونی مہلک طاقت کے استعمال کا حکم دینے والے اعلیٰ فوجی حکام کو معطل، تحقیقات اور منصفانہ اور عوامی مقدمات میں جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular