
بیروت : ایران کی جانب سے لبنان کے لئے بھیجا گیا ایندھن لبنان پہنچ گیا، شام کی بانیاس بندرگاہ سے ایندھن لے کر درجنوں ٹینکرز جمعرات کی صبح لبنان میں داخل ہوئے، اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور ٹینکروں کا والہانہ استقبال کیا،حزب اللہ کے جنرل سکریٹری حسن نصراللہ نے عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے لوگوں سے بھیڑ نہ لگانے کی اپیل کی تھی۔


































