
رام اللہ : فلسطینی انتظامیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام گھٹنے ٹیکیں گے اور نہ ہی ہتھیار ڈالیں گے۔ فلسطینی صدارتی ترجمان نبیل ابو ردینہ نے کہاکہ جنین شہر اور کیمپ میں اسرائیلی حکومت جو کچھ کررہی ہے وہ نہتے فلسطینی عوام کے خلاف نیا جنگی جرم ہے۔ فلسطینی سفید جھنڈا نہیں اٹھائیں گے اور اس وحشیانہ جارحیت کے سامنے اپنی سرزمین پر ثابت قدم رہیں گے۔ادھر فلسطینی صدر محمود عباس نے جنین میں صیہونی فورسز کے بڑے حملے کے بعد اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی روابط معطل کر دیے ہیں۔ صدر عباس نے یہ فیصلہ فلسطینی اتھارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ اجلاس کے بعد کیا ہے۔


































