ا سرائیل کے ذریعے امداد بھیجنے کامقصد تعلقات معمول کے مطابق بتانا ہے
مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک) فلسطینی انتظامیہ نے اسرائیل کے راستے بھیجی گئی متحدہ عرب امارات کی طبی امداد ٹھکرادی ،فلسطینی انتظامیہ کا کہناہے کہ امداد فلسطینی قیادت سے براہ راست مشاورت کے بغیر اسرائیلی ائیرپورٹ سے بھیجی گئی ، متحدہ عرب امارات کو امداد اسرائیل کے ساتھ نہیں بلکہ فلسطینی قیادت کے ساتھ ہم آہنگی کے طور پر بھیجی جانے چاہئے تھی فلسطینی وزیر صحت نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ اماراتی حکام نے امداد کے لیے ہم سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا جبکہ اسرائیلی ائیرپورٹ کے ذریعے امداد بھیجنا اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق بتانا ہے ، اماراتی حکام نے امداد کے سلسلے میں فلسطینی حکام کو نظرانداز کیا لہذا بغیر کسی رابطے کے امداد کو مسترد کرتے ہیں اور قبول نہیں کریں گے،عرب امارات کی کارگو فلائٹ 14ٹن سامان لیکر تل ابیب ائرپورٹ پہنچی تھی۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- فلسطینی انتظامیہ نے عرب امارات کی امداد ٹھکرادی
فلسطینی انتظامیہ نے عرب امارات کی امداد ٹھکرادی
-
Ilyas - مئی 28, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 13
- 0 minute read


































