
روم: اطالوی وزیر دفاع گوئیڈو کروسیٹو نے کہاہےکہ اسرائیلی حکومت اپنی عقل اور انسانیت کھو چکی ہے۔ دہشت گردوں سے لڑنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔ مقامی اخبارسے انٹریو میں گوئیڈو کروسیٹو نے کہا کہ شہریوں کی تکالیف کا پیمانہ ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیلی مہم اپنے جائز دفاع سے بہت دور رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال خطرناک حد سے گزر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پر قبضہ اور مغربی کنارے میں کچھ سنگین کارروائیاں اس بات کا اشارہ ہےکہ ایسے فیصلے کیے جائیں جو نیتن یاہو کو سوچنے پر مجبور کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیل کے خلاف اقدام نہیں ہوگا بلکہ ان لوگوں کو ایک ایسی حکومت سے بچانے کا ایک طریقہ ہوگا جو اپنی عقل اور انسانیت کھو چکی ہے۔


































