
اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید اسد نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں طے پایا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے تعاون اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میزبانی میں سالانہ عشق پیغمبر اعظم(ص) کانفرنس یکم اکتوبر کو پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ جس سے شیعہ سنی علمائے کرام خطاب فرمائینگے۔ کانفرنس میں راولپنڈی اسلام آباد کے گرد و نواح سے ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔


































