
اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے عشق مصطفی مرکز وحدت امت کانفرنس منعقد کرے گی۔ اس بات کا فیصلہ مرکزی ڈپٹی سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی کی زیر صدارت سنٹرل سیکریٹریٹ میں اجلاس کے دوران کیا گیا۔ناصرشیرازی نے تمام اضلاع کو کہا ہے کہ وہ سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پر ملک بھرمیں جلوس میلاد النبیؐ کے بھرپور استقبال کی تیاریاں کریں۔


































