Wed Oct 21, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

عالمی برادری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت نہیں کی، وزیر خارجہ

دمشق: شام کی حکومت کا کہنا ہے کہ اُن کا ملک ساری دنیا کی نمائندگی میں دہشت گردوں سے لڑ رہا ہے جس کے سبب اُسے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے ایک عالمی کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی امداد کے عالمی پروگرام کے باوجود، نہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت کی گئی اور نہ ہی دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو کسی طرح کی مدد فراہم کی گئی، بلکہ اس کے برخلاف پوری شامی قوم کو اقتصادی محاصرے میں لے لیا گیا۔ ان کے ملک کو داعش، نصرہ فرنٹ، القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی جانب سے انتہائی خطرناک دہشت گردی کا سامنا رہا اور اُسے اس کی خاطر لاکھوں بے گناہوں کی قربانی دینا پڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک آج اپنے قومی وسائل اور پروگراموں کو فعال کرنے کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے بھی راستہ فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران ختم ہوگئی تھی۔ فیصل مقداد نے کہا کہ اب دہشت گردوں کو شکست دینے کے بعد شامی حکومت اپنے شہریوں اور خاص طور پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کے اہل خانہ کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کی تگ و دو کر رہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular