
دی ہیگ : بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیردفاع یوا گیلنٹ کےخلاف جنگی جرائم کے مقدمے میں جاری وارنٹ گرفتاری کیخلاف دوسری اپیل بھی مسترد کردی۔
آئی سی سی نے دس صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں وضاحت کی کہ اسرائیل نے دوسری اپیل میں بھی وہی پرانے دلائل دہرا دیے جو اس نے جولائی 2025 میں پہلی اپیل کے وقت دیے تھے، جن میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت کو فلسطینی علاقوں میں جرائم پر دائرہ اختیار حاصل نہیں ہے۔ تاہم عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ وہ دائرہ اختیار کے مسئلے پر بحث کرنے کی پابند نہیں، کیونکہ وارنٹ گرفتاری کا اجرا ایک خودمختار قانونی عمل ہے اور اس کا دائرہ اختیار سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق تل ابیب حکومت سمجھتی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ ممکنہ طور پر آئی سی سی کی کارروائی کو متاثر کر سکتا ہے۔


































