
جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی اور صحت کا بحران تباہ کن حد کو چھو رہا ہے۔ جان بچانے والی امداد کی غزہ تک بلا رکاوٹ رسائی ہونی چاہیے۔ ہر گزرتا لمحہ بے حساب جانوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے، دنیا کو جان بچانے کے ہمارے مشن میں مزید رکاوٹوں کو برداشت نہیں کرنا چاہیے۔ عالمی امدادی اداروں کی دہائیوں کے باوجود غزہ میں ایندھن اب تک نہیں پہنچا۔


































