Tue Oct 13, 2026

سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

غزہ جنگ نے 20 لاکھ صیہونیوں کو نفسیاتی مریض بنادیا

تل ابیب: دو سال سے جاری غزہ جنگ کے باعث اسرائیل ذہنی صحت کے سونامی کی لپیٹ میں آگیا۔ ماہرین نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کئے تو اس کا معاشرتی اثر طویل مدتی ہوگا۔
اسرائیلی اخبار یدیوت احرونوت کے مطابق سات اکتوبر دو ہزار تئیس سے جاری جنگ کی وجہ سے بیس لاکھ افراد کو نفسیاتی مدد کی ضرورت ہے کیونکہ نشے کی شرح میں اضافہ اور خاندان اور برادریاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طویل عرصے سے جاری تنازعہ اور صدمے نے عوام کو ڈپریشن، اضطراب، ذہنی دباؤ اور تھکن کا شکار کر دیا ہے۔ جبکہ نشے کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معالجین اور مددگار خدمات کی شدید کمی ہے، جس کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں۔
گذشتہ ہفتے دماغی صحت کی آٹھ بڑی تنظیموں کے اتحاد نے حکومت کو فوری انتباہ جاری کیا۔ جس میں ملک کی صورتحال کو ذہنی بیماریوں کی وسعت اور دائرہ کار کے حوالے سے غیرمعمولی قرار دیا۔ اتحادی جماعت نےکہا کہ اسرائیلی معاشرے کی نفسیاتی حالت اور فلاح اس نچلے مقام پر ہےجو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق قلیل مدتی نفسیاتی علاج کے کیسز میں چار سو اکہتر فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوہزار بائیس میں یہ کیسز ساڑھے تین ہزار تھے جو دو ہزار چوبیس میں بیس ہزار تک پہنچ چکے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular