
پیرس : فرانس کی ایک کمپنی شام میں سال بھرتک دہشت گرد گروپ داعش کی مالی مدد کرتی رہی۔ فرانسیسی سیمنٹ کمپنی لافارج نے شام میں 2013 سے 2014 کے درمیان اپنا کام جاری رکھنے کیلئے ایک ایجنٹ کے ذریعے ایک کروڑ 30لاھ ڈالر ادا کئے۔ شام سے دوسری فرموں کے انخلا کے طویل عرصے بعد کمپنی اور اس کی ناکارہ ذیلی کمپنی دہشت گرد تنظیموں کو مالی مدد فراہم کرنے کی سازش کرنے کا جرم قبول کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔ کمپنی کے اعتراف کے بعد امریکی محکمہ انصاف نے 79 کروڑ یورو جرمانہ عائد کردیا ہے۔


































