
واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدرجوبائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان اسٹریٹیجک معاملات اور سفارتی کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر بات چیت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی اور مفادات کے ٹکراؤ کا سبب بننے والے امور پر گفتگو کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ کشیدگی میں کمی کیلئے رابطے جاری رکھے جائیں گے۔


































