
پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے یوکرین پر جنگ مسلط کرنے کی پاداش میں روس پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ پیرس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ایف اے ٹی ایف کے چیئرمین ٹی راجہ کمار نے روس کی یوکرین پر فوج کشی کی سخت الفاظ مذمت کرتے ہوئے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔ روس کو نہ صرف موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے بلکہ علاقائی اداروں کے اجلاسوں میں شرکت کرنے پر بھی عائد کردی۔جون میں روس کے ادارے میں قائدانہ کردار کو ختم کردیا گیا تھا تاہم اس کے باجود یوکرین میں فوج کشی جاری رہی جس پر مزید پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔


































