Wed Oct 21, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

دہشت گردی کے ساتھ اس کے نظریات سے بھی جنگ ضروری ہے، شامی صدر

دمشق : شام کے صدر بشار اسد کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف فوجی کارروائیوں سے ممکن نہیں۔ ہمیں ان کے نظریات کا بھی مقابلہ کرنا چاہیے۔دہشت گردی کے ساتھ اس کے افکار و نظریات سے بھی جنگ بہت ضروری ہے۔ جنوبی افریقہ کے نائب وزیر اطلاعات سے ملاقات میں بشار اسد نے کہا کہ دہشت گردی کے نظریات کی کوئی سرحد نہیں ہے۔ اس لیے یہ دنیا میں بہت تیزی سے پھیلتی جا رہی ہے۔ دنیا میں مسائل روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں اور یہ ہر روز پیچیدہ تر ہوتے جا رہے ہیں۔ یہ سب یوکرین، شام، یمن، لیبیا اور دیگر خطوں کے معاشی نتائج کا نتیجہ ہے۔ یہ مسئلہ بین الاقوامی سطح پر عدم استحکام اور بدامنی کا باعث بن رہا ہے۔شام کے صدر بشار اسد نے دہشت گردانہ نظریات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ نظریہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلایا جا رہا ہے۔ دہشت گردی جیسے مسائل کی حساسیت کے پیش نظر سب کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular