
بغداد : عراقی کابینہ نے ایران اور ترکیہ کی سرحدوں کے ساتھ فورسز کو دوبارہ تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ عراقی سرزمین پر ترکیہ اور ایران کے حملوں کے بعد فورسز تعینات کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کی زیرصدارت اجلاس میں ملکی سرحدوں پر ترکیہ اور ایرانی خلاف ورزیوں اور صوبہ کردستان کے علاقوں پر بمباری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارتی کونسل برائے قومی سلامتی نے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا کہ اس نے سرحدوں کے ساتھ زیرو لائن رکھنے کے لیے سرحدی فورسز کو دوبارہ تعینات کرنے کا منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کونسل نے کردستان کی علاقائی حکومت اور وزارت پیشمرگاہ کے ساتھ رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے قومی کوششوں کو متحد کیا جا سکے۔

































