
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے انتہائی قریبی ساتھی کی بیٹی بم دھماکے میں ہلاک ہو گئیں۔ دریا ڈوگینا کے والد روسی فلسفی الیگزینڈر ڈوگن کو صدر ولادیمیر پیوٹن کا ذہن بھی کہا جاتا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق دریا ڈوگینا کی موت اس وقت واقع ہوئی جب گھر کی جانب سفر کرتے ہوئے ان کی گاڑی میں دارالحکومت ماسکو کے قریب شعلے بھڑکے اور پھر دھماکا ہوا۔ حملے میں اصل نشانہ الیگزینڈر ڈوگن تھے۔ دونوں باپ اور بیٹی نے ہفتے کی شام ایک تقریب کے بعد اکٹھے گھر لوٹنا تھا لیکن پھر الیگزینڈر ڈوگن نے آخری وقت پر الگ سے سفر کرنے کا فیصلہ کیا۔


































