Wed Oct 21, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

تائیوان کی آزادی کیخلاف طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کرینگے، چینی صدر

بیجنگ : چین کے صدر ژی جن پنگ نے خبردار کیا ہے کہ ان کا ملک تائیوان کی آزادی کیخلاف طاقت کے استعمال سے بالکل گریز نہیں کرے گا۔ چینی صدر نے بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی کانگریس سے افتتاحی خطاب کیا۔ کانگریس میں انہیں تیسری بار پارٹی کا جنرل سیکریٹری منتخب کئے جانے کا امکان ہے۔ ژی جن پنگ نے چین تائیوان تنازعہ میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی مذمت کی۔ اور کہاکہ چین کا مکمل اتحاد ضروری ہے اور اسے عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ وہ کبھی بھی طاقت کے استعمال سے دستبردار ہونے کا وعدہ نہیں کریں گے۔۔ انہوں نے تائیوان میں علیحدگی پسندی اور مداخلت کے خلاف بڑی جدوجہد کا عزم کیا۔ اور کووڈ کے دوران پارٹی کی پالیسیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ چینی خواب متحدہ قوم بن کر ہی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular