Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

بہترین تربیت یافتہ پروفیشنل فوج امن کی ضامن ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

کوئٹہ (نیٹ نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں اساتذہ اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین تربیت یافتہ پروفیشنل فوج امن کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج قوم کی حمایت سے ناقابل تسخیر فوج ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے آرمی چیف کااستقبال کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم بھی آرمی چیف کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا تھا اور عید لائن آف کنٹرول پر پونا سیکٹر میں جوانوں کے ساتھ گزاری تھی۔
آرمی چیف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام غیرانسانی، غیر قانونی لاک ڈاوَن میں مظالم برداشت کر رہے ہیں اور لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا مقبوضہ کشمیر میں تشدد سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی متنازع حیثیت کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنائیں گے اور کسی بھی سیاسی یا فوجی جارحیت کا بھی منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں کا بھرپور فوجی طاقت سے جواب دیں گے اور جنوبی ایشیا کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں کے سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کسی بھی خطرے کا پوری طاقت سے جواب دینے کیلئے تیار ہے اور امید ہے عالمی برادری فوجی مبصر گروپ کی مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنائے گی، جبکہ پاکستان نے آزادکشمیر میں عالمی ادارے کے فوجی مبصر گروپ کو مکمل آزادی دے رکھی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular