
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی رکن پارلیمنٹ اوفر کشیف نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے پہلے ہی حماس کے حالیہ حملوں جیسے واقعات سے خبردار کردیا تھا کہ اگر حکومت نے فلسطینی زمینوں پر اپنا ناجائز قبضہ جاری رکھا تو یہ ہو سکتا ہے۔
بائیں بازو کے ہداش اتحاد کے رکن نے کہا ہے کہ انہوں نے خبردار کردیا تھا کہ اگر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت نے فلسطینیوں کےحوالےسے اپنی پالیسیوں کوتبدیل نہیں کیا تو صورتحال بھڑک اٹھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی شہریوں سمیت کسی بھی حملے کی مذمت اور مخالفت کرتے ہیں۔ لیکن ہمیں ان خوفناک واقعات کا صحیح تناظر میں تجزیہ کرنا چاہیے اور یہ جاری قبضہ ہے۔


































