Tue Oct 13, 2026

سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

اسلحے کا مسئلہ براہِ راست مستقبل کی فلسطینی ریاست سے جڑا ہے، حماس

بیروت :حماس رہنما عبدالجبار سعید کا کہنا ہے کہ حقیقی فلسطینی ریاست کے بغیر کوئی بھی اپنا اسلحہ نہیں رکھے گا۔ اسلحے کا مسئلہ براہِ راست مستقبل کی فلسطینی ریاست سے جڑا ہوا ہے۔ حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عبدالجبار سعید نے قدس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ تمام فریق اس بات پر متفق ہیں کہ اسرائیلی حکومت نے پہلے مرحلے کی بیشتر ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔ ایسی صورت میں دوسرے مرحلے کی طرف جانے کی منطق کیا ہے۔ عبدالجبار سعید کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے کے بارے میں ثالثوں کے پاس کوئی واضح حکمتِ عملی موجود نہیں، جبکہ حماس نے اپنے مطالبات پوری وضاحت کے ساتھ سامنے رکھ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حماس اسلحے کے مسئلے پر بات ضرور کرسکتی ہے، لیکن صرف اس دائرے میں جو فلسطینیوں کے حقوق، اختیارات اور قومی فیصلوں کا احترام کرے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے خاندان شدید موسم میں مناسب خیموں، موبائل شیلٹرز اور ملبہ ہٹانے کے سامان کی عدم دستیابی کے باعث بدترین حالات میں ہیں۔ انہوں نے شکایت کی کہ غزہ میں داخل ہونے والی بیشتر امدادی اشیا تاجروں کے ذریعے آ رہی ہیں، باقاعدہ ریلیف چینلز کے ذریعے نہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular