
مالدیپ : مالدیپ میں ہندوستان مخالف صدر محمد معیزو کی پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرلی۔
مالدیپ میں ووٹنگ کی شرح سے واضح ہوتا ہے کہ ووٹرز نے صدر معیزو کی چین کی طرف جھکاؤ کی حمایت کی اور ہندوستان سے گریز کیا۔ الیکشن میں پیپلز نیشنل کانگرس نے 93 رکنی پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل کرلی ۔ پارٹی نے چھیاسٹھ نشستیں حاصل کیں جبکہ پارلیمان میں بھاری اکثریت رکھنے والی مالدیوین ڈیموکریٹک پارٹی صرف 12 نشستیں حاصل کرسکی۔ 41 میں سے صرف تین خواتین امیدوار منتخب ہوئیں۔ نتائج کی باضابطہ توثیق میں ایک ہفتہ لگ جائے گا اور نئی اسمبلی مئی کے اوائل سے کام کرے گی۔ ان انتخابات کو چین کے ساتھ قریبی اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے ایک اہم موڑ سمجھا جارہا ہے۔


































