Tue Oct 13, 2026

سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

ایران اور سعودی عرب کے سفیروں نے 7 سال بعد باضابطہ ذمہ داریاں سنبھال لیں

تہران: ایران اور سعودی عرب کے سفیروں نے سات سال بعد ریاض اور تہران میں باضابطہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن سعود العنزی گذشتہ روز تہران پہنچے اور اپنے فرائض منصبی سنبھال لئے۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی قیادت کی ہدایات پر ایران سے ملاقاتیں اور رابطے تیز کرنے اور تعلقات مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی قیادت چاہتی ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کے تعلقات عروج کی نئی منزلوں تک پہنچیں۔ اس سے قبل ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نئی سفارتی ٹیم کے ہمراہ سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے۔ سفارت خانے میں سعودی وزارت خارجہ کے حکام اور ان کے ساتھیوں نے استقبال کیا۔ وہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اہم سفارتی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular