
دمشق :شام میں ہزاروں داعش عناصر اور ان کے خاندانوں کی رہائش گاہ سمجھے جانے والے الہول کیمپ کو مکمل انخلا کے بعد باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ الہول کیمپ کے ڈائریکٹر فادی القاسم نے اعلان کیا کہ شامی حکام نے اس کیمپ کو بند کر دیا ہے، جس کا انتظام پہلے کرد فورسز قسد کے پاس تھا اور جو کئی برسوں تک داعش سے وابستہ خاندانوں کو اپنے اندر سموئے ہوئے تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ اقدام اس وقت عمل میں لایا گیا جب کیمپ کے آخری رہائشی کو بھی منتقل کر دیا گیا۔ کیمپ میں موجود تمام شامی اور غیر شامی خاندانوں کو دوسری جگہوں پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ مدت قبل جولانی حکومت سے وابستہ عناصر نے اس کیمپ کا کنٹرول سنبھالا تھا۔


































