Wed Oct 21, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

جارح عرب اتحاد صورتحال کو مزید بگاڑنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، یمنی حکومت

صنعا: یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ ہشام شرف نےکہا ہے کہ سعودی اماراتی اتحاد نہ صرف یمنی عوام کے مسائل کو حل کرنا نہیں چاہتا بلکہ صورتحال کو مزید بگاڑنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے دوران، صنعا ایئرپورٹ اور تیل بردار جہازوں کے مسئلے کو کسی حد تک حل کیا گیا تھا جو کہ توقع سے کم تھا۔جارح اتحاد صورتحال کو جنگ اور امن کے بیچ میں لٹکائے رکھنا چاہتا ہے جسے یمن کی نیشنل سالویشن حکومت مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یمن کی حکومت صرف اس راہ حل کو قبول کرے گی جس میں یمنی عوام کے معاشی اور اقتصادی مسائل کا حل موجود ہو۔انہوں نے سعودی اتحاد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی ہمسایہ ملک کو دھمکاتے نہیں، لیکن یمن کے قدرتی ذخیروں کے لوٹ مار کی جانب سے خبردار ضرور کریں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular