میڈرڈ : اسپین نے اسرائیل جانے والے جہازوں اور فضائی پروازوں پر پابندیوں کے بعد تل ابیب سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔
ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کے لیے اسرائیل جانے والے ایسے بحری جہاز کے اپنی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہونے اور طیاروں کے فضائی حدود سے گذرنے پر پابندی لگادی ہے جو ہتھیار لے کر جا رہے ہوں گے۔ انہوں نےکہا کہ اسپین فلسطینی اتھارٹی اور اقوام متحدہ کی ایجنسی اونروا کی امداد میں اضافہ کرے گا اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسرائیلی بستیوں میں تیار ہونے والی اشیاء پر پابندی لگائے گا۔ انہوں نےکہا کہ جو افراد براہِ راست نسل کشی میں ملوث ہوں گے انہیں ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اسرائیلی وزیرِ خارجہ گیڈون ساعر نے ہسپانوی حکومت پر یہود دشمنی کا الزام عائد کیا اور اسپین کی نائب وزیراعظم کو اسرائیل میں داخلے سے روک دیا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسرائیل کیساتھ کشیدگی، اسپین نے تل ابیب سے سفیر واپس…
اسرائیل کیساتھ کشیدگی، اسپین نے تل ابیب سے سفیر واپس بلالیا
-
Raza Musani - ستمبر 9, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 1
- 0 minute read


































