
تہران : ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی نے عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے ٹیلیفونک رابط کیا اور دوطرفہ تعلقات، خاص طور پر افغانستان سمیت دیگر عالمی حالات پر بھی بات چیت کی، ابراہیم رئیسی نے مصطفی الکاظمی کے ساتھ گفتگو میں زائرین کی میزبانی پر عراقی حکومت و عوام کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان استوار دوستانہ تعلقات کو مزید وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے خطے کودرپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات اٹھانے پرزور دیا اورکہا علاقائی ممالک میں ہم آہنگی کیلئے مصطفی الکاظمی کی کوششیں لائق ستائش ہیں۔


































