
تل ابیب: اسرائیل میں متنازع عدالتی اصلاحات کیخلاف 23 ویں ہفتے بھی مظاہرےکئے گئے۔ دارالحکومت تل ابیب، حیفہ، یروشلم سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے سڑکوں اور شاہراہوں پر نکل کر نتن یاہو کی مجوزہ عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے نتن یاہو کابینہ کے خلاف نعروں پر مشتمل پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔ ریلیوں کا آغاز پانچ ماہ سے زیادہ پہلے ہوا تھا، جب وزیر اعظم نیتن یاہو نے کنیسیٹ کے ذریعے حکومت کی عدلیہ میں تبدیلیوں کو آگے بڑھانے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔


































