
تہران : تہران میں 36 ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں 52 اسلامی ممالک کے علماء اور دانشور شریک ہوئے جبکہ 100 سے زائد مقررین نے ورچوئل حصہ لیا۔ اس سال کانفرنس کا موضوع اسلامی اتحاد، صلح اور عالم اسلام میں تفرقہ اور تنازعات سے پرہیز تھا۔ کانفرنس کا افتتاح ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے خطاب سے ہوا۔تین روز جاری رہنے والی اس کانفرنس میں مقررین نے اسلامی وحدت پر زور دیا اور اختلافات کے بجائے مشترکات کو فروغ دینے کی اپیل کی۔ مقررین نے کہا کہ عالم اسلام میں ایک واحد قوم کی تشکیل مسلمانوں کے مسائل و مشکلات کا حل ہے۔ اسلامی اتحاد کے حصول کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ تقسیم صرف غیر ملکی طاقتوں کے مفادات کو پورا کرے گی شرکا نے بعض عرب رہنماؤں کے تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مذمت کی تقریب کے اختتام پر عراق کے اہل سنت عالم دین شیخ خالد الملا کی امامت میں نماز وحدت ادا کی گئی۔ وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(ره) کے مزار پر حاضری بھی دی جبکہ شرکاء نے ولی امر المسلمین آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات بھی کی۔


































