Tue Oct 13, 2026

ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے

روزانہ کی خبریں

طالبان نے اسکالر شپ پر دبئی جانیوالی 100 طالبات کو روک لیا

کابل : طالبان نے یونیورسٹی اسکالر شپ کیلئے دبئی جانے والی 100 طالبات کو روک دیا۔ متحدہ عرب امارات کے کاروباری گروپ کے بانی چیئرمین خلف احمد الحبطور نے لڑکیوں کو اسپانسر کیا تھا تاکہ وہ دبئی میں اپنی یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرسکیں۔ لڑکیوں کے فضائی ٹکٹ دبئی میں رہائش اور تعلیمی اخراجات کا انتظام کیا گیا تھا۔ خلف احمد الحبطور نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہیں یہ خبر سن کر بہت مایوسی ہوئی کہ طالبان حکام نے لڑکیوں کو کابل ہوائی اڈے پر طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت اداس ہیں کیونکہ طالبات دبئی نہیں پہنچ سکیں جہاں ان کی تنظیم نے مہینوں کی کوششوں کے بعد تمام اتظامات کئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک گہرا المیہ ہے، جو انسانیت، تعلیم، مساوات اور انصاف کے اصولوں کے خلاف ایک دھچکا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular