
کابل : طالبان نے پیشہ ور فوج بنانے کا اعلان کردیا،عبوری حکومت کے آرمی چیف قاری فصیح الدین نے کہا ہے کہ افغانستان میں جلد باقاعدہ اور نظم وضبط فوج تشکیل دی جائے گی، جو ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرے گی، فصیح الدین کا کہنا تھا کہ نئی فوج اہل افسران پر مشتمل ہوگی اور اس میں گذشتہ حکومت کی جانب سے تعینات کیے گئے فوجی بھی ہوں گے، ایسے لوگ جنھوں نے تربیت حاصل کی ہے اور پیشہ ور ہیں وہ ہماری نئی فوج میں استعمال ہوسکیں گے، ہمیں امید ہے یہ فوج مستقبل قریب میں تشکیل دی جائے گی۔


































