
دمشق: شام میں فوج اور ترکی کے حمایت یافتہ مسلح دھڑوں کے درمیان جھڑپوں میں 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ مسلح جھڑپیں صوبہ الحسکہ کے شمال مغربی علاقے تل تمر میں اس وقت شروع ہوئیں جب ترکیہ کے حامی باغیوں نے اس علاقے میں دراندازی کی کوشش کی۔ جھڑپوں میں 18 جنگجو اور شامی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک ہوئے۔ ترکی نے شمالی شام میں کرد فورسز کے خلاف 2016 سے حملے شروع کیے ہیں جس کی وجہ سے ترکیہ کو سرحدی علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کی اجازت دی ہے۔ 2019 میں روسی ثالثی کے معاہدے میں شامی افواج کو شمالی سرحدی علاقے کے کچھ حصوں کے ساتھ تعینات کیا گیا تھا جس کے بدلے ترکیہ نے کارروائی کو روک دیا تھا۔


































