
دمشق : شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کی بمباری سے 100 دہشت گرد مارے گئے شام میں روسی مرکز برائے قومی مفاہمت کے وائس چیئرمین میجر جنرل اولیگ ایگوروف نے بتایا کہ روسی فوج نے شمالی شام کے علاقے قطمہ میں دہشتگردوں کے تربیتی سینٹر پر حملہ کیا ہے۔ حملے میں دہشت گردوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، اسلحہ کا ڈپو، ہیڈ کوارٹر، گولہ بارود سے لدی 15 گاڑیاں اور میزائل فائر کرنے کے پلیٹ فارم مکمل طور پر نابود ہوگئے۔
ترکی کے اتحادی عسکریت پسندوں اور حیات تحریر الشام دہشت گرد گروپ کے ساتھ ساتھ لیونٹ فرنٹ اور شام لیجن کے عسکریت پسندوں کے درمیان منقسم علاقے میں شدید جھڑپوں میں مصروف ہیں۔


































