Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

سویڈن اور ڈنمارک کو ہوش آگیا، توہین قرآن روکنے کیلئے قانون سازی پر غور

اسٹاک ہوم: مسلم دنیا کے احتجاج پر سویڈن اور ڈنمارک کو ہوش آگیا۔ قرآن سوزی روکنے کیلئے قانون سازی پرغور شروع کردیا۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوککے راسموسن نے کہا ہے کہ حکومت ایک قانونی راستہ تلاش کررہی ہے جو حکام کو سفارت خانوں کے سامنے قرآن پاک کے نسخوں کو جلانے سے روکنے کے قابل بنائے گی۔ اور آزادیٔ اظہارِ رائے کے وسیع پیمانے کے استعمال کو روکا جا سکے گا۔ ڈینش وزیر خارجہ راسموسن نے مزید کہا کہ قرآن کی بے حرمتی جیسی انتہائی جارحانہ اور لاپرواہی کی کارروائیاں کسی کا انفرادی عمل ہے جو ان اقدار کی نمائندگی نہیں کرتا جن پر ڈنمارک کا معاشرہ قائم ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جہاں دوسرے ممالک، ثقافتوں اور مذاہب کی توہین کی جا رہی ہو گی وہاں ڈنمارک کی حکومت ان خاص حالات میں مداخلت کے امکان کو تلاش کرے گی۔ سویڈن حکومت نے بھی آزادی اظہار رائے کے نام پر دیگر اقوام کی ثقافت یا مذاہب کی توہین کو روکنے کے لیے اقدامات کا عندیہ دیا ہے اور سویڈن کے وزیراعظم الف کرسٹرسن اس معاملے پر ڈنمارک کے وزیراعظم سے رابطے میں بھی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular